Friday, April 17, 2026
Homeاہم خبریںبلوچستان کی خبریںگلے شکوے کا حل ریاست کیخلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے: سرفراز بگٹی

گلے شکوے کا حل ریاست کیخلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے: سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ گلے شکوے کا حل ریاست کے خلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے، یہ وطن ہم سب کا ہے اور سب نے اس وطن کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کے لیے اصلاحات متعارف کروائی جارہی ہیں، بلوچستان میں 16 ہزار کنٹریکٹ اساتذہ بھرتی کر کے بند 3 ہزار 200 اسکول فعال کیے۔

اُنہوں نے کہا کہ کئی علاقوں میں پہلی بار سرکاری سطح پر طبی سہولتیں فراہم کی گئیں، مند میں پہلی ڈاکٹر کی تعیناتی اور بیکڑ اسپتال میں پہلے بچے کی پیدائش طبی سہولتوں کی فراہمی کا ثبوت ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سردی میں ٹھٹرتے اور گرمی میں جھلستے عام بلوچستانی کو سہولتیں دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے