اسلام آباد: سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی نے سب جماعتوں کو مل کر بیٹھنے اور ملک میں نئے الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ سب مل کر بیٹھیں، نئی شروعات کریں اور ملک میں نیا الیکشن کروایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی، باقی جماعتیں اس پر دستخط کریں تو عمران خان کو میں لے آؤں گا، ایسا نہیں کرتے تو ہم مجبور ہوں گے کہ طاقت کے ذریعے تبدیلی لائیں۔
پریس کانفرنس میں مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں حقیقی قیادت کے لیے نئے انتخابات کی طرف جانا ہوگا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ معیشت جبر سے نہیں چل سکتی، پاکستان میں دن بدن مہنگائی بڑھ رہی ہے ، ملک میں گندم کا بحران سر اٹھا رہا ہے۔