بدھ, اکتوبر 8, 2025
ہوماہم خبریںجماعت اسلامی کا غزہ صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف کل بھرپور ملک...

جماعت اسلامی کا غزہ صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف کل بھرپور ملک گیر احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی نے غزہ صمود فوٹیلا پر حملے کے خلاف کل ملک بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا، صہیونی درندگی کے خلاف 4 اکتوبر کو لاہور میں مارچ ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا کہ امن معاہدے میں صرف اسرائیل کو تحفظ فراہم کیا گیا، مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی دہشتگردی نے دنیا کے امن کو تباہ کردیا،اسرائیل کوانسانوں کوقتل کرنےاوربمباری قحط کالائسنس ملا ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو نسل کشی کی اجازت دیتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبہ کے بنیادی فریق فلسطینیوں کو درمیان میں رکھا ہی نہیں گیا، اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کےلیے بیس نکات پیش کردیے گئے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حماس تو بیرونی قبضہ گیروں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر پارلیمنٹ اور قومی قیادت کو اعتماد میں لینے کا مطالب کردیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ٹرمپ کا متنازع امن معاہدہ ازخود تسلیم کرنے کا اختیار نہیں رکھتے، وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ اور قومی قیادت کو فلسطین پالیسی پر اعتماد میں لیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر غلط اقدام مسئلہ کشمیر کیلئے مہلک یوگا، آزاد کشمیر کی صورتحال باعث تشویش ہے، عوام سے مذاکرات کیے جائیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کی نورا کشتی عوام کو دھوکا دینے کے لیے ہے ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جان ہائبرڈ نظام میں ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے