بدھ, اکتوبر 8, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں میڈیکل کے قیام کے لیے حکومت اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ...

بلوچستان میں میڈیکل کے قیام کے لیے حکومت اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے درمیان معاہدہ

کوئٹہ: حکومت بلوچستان اور ہارلے ہیلتھ کیئر سروسز کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پہلا میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کالج قائم کیا جائے گا۔ اس اقدام کو صوبے میں معیاری طبی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

معاہدہ کی تفصیلات کے مطابق کالج میں ہر سال 100 طلبہ کو میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعلیم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ 16 ہونہار طلبہ کو مکمل اسکالرشپ فراہم کی جائے گی تاکہ مالی مشکلات کے باوجود باصلاحیت نوجوان تعلیم حاصل کر سکیں۔ منصوبے کے تحت مرحلہ وار اہداف کو بڑھا کر 600 طلبہ تک لے جایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے اس تاریخی پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ادارہ نہ صرف عالمی معیار کی طبی تعلیم فراہم کرے گا بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو بیرون ملک معیارکی تعلیم اب اپنے صوبے میں ہی میسر آٸے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "صوبے کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبہ بھی اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات وترقی حکومتِ بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔”

وزیرِ اعلیٰ نے اس معاہدے کو صوبے میں بہترین تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک علمی قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل کے ماہر ڈاکٹرز اور نرسز تیار کرنےمیں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ معاہدہ بلوچستان میں طبی تعلیم کے شعبے میں ایک نئی جہت کا آغاز ہے۔ جو نہ صرف تعلیمی معیار کو بلند کرے گا بلکہ صحت کے شعبے میں بھی دیرپا اثرات مرتب کرے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے