پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ’ آپ جو کرنا چاہتے ہو وہ کرو باقی میں سنبھال لوں گا‘۔
تفصیلات کے مطابق مائک ہیسن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ 41 سال بعد پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہیں، آج کا میچ ایک شاندار مقابلہ ثابت ہوگا۔
ہیڈ کوچ نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران ٹیم کے جذبے پر فخر ہے، ہم شاید بہترین ٹیم نہیں تھے لیکن ہم نے کبھی ہار نہیں مانی۔
آج پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہوگا، جس میں دونوں ٹیمیں ٹرافی کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔