پیر, دسمبر 29, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںگورنربلوچستان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ ،کچھ طلبہ ملنے آئے تھے،...

گورنربلوچستان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ ،کچھ طلبہ ملنے آئے تھے، پولیس اہلکاروں اور طلبہ کے درمیان تلخ کلامی فائرنگ، سے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ: گورنربلوچستان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اس موقع پر رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکار بھی موجود تھے جب کہ گورنر بلوچستان سے کچھ طلبہ ملنے آئے تھے، اس موقع پر پولیس اہلکاروں اور طلبہ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے