پشاور سےکوئٹہ جانےوالی جعفرایکسپریس ٹرین کوجیکب آباد ریلوےاسٹیشن پر روک دیاگیا۔
ریلوےحکام کےمطابق جعفرایکسپریس کوسیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ریلوےاسٹیشن پرروک دیاگیاہے، رواں ہفتے تیسری بارکوئٹہ جانےوالی ٹرین سروس معطل ہوئی ہے،
مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بلوچستان روانہ کیا جا رہا ہے،مسافروں کا کہنا ہے کہ جیکب آباد: اس نااہل حکومت سےکیامطالبہ کریں جوٹرین کوچلانہیں سکتے۔

