بدھ, اکتوبر 8, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںبرطانوی وزیراعظم آج فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے

برطانوی وزیراعظم آج فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے

برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرآج فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمراتوارکو فلسطین کوریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں،کیئراسٹارمر نے اعلان امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کی وجہ سے مؤخر کیا۔

 برطانوی میڈیا کےمطابق صدر ٹرمپ کے دورے کے باوجود لیبر پارٹی کی حکومت فلسطین کو تسلی کرنے کے فیصلے پر قائم ہے،اگلے چند روز میں حماس پر پابندیوں کا بھی اعلان کیا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی اخبارکی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کو خدشہ تھا اعلان سے امریکی صدر اختلاف کرسکتے ہیں،کیئر اسٹارمر اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل اعلان کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب فرانسیسی صدرمیکرون نےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کوٹیلی فون کیا،دونوں رہنماؤں نےٹواسٹیٹ کانفرنس پرتبادلہ خیال کیا،فرانس اورسعودی عرب کی میزبانی میں ٹو اسٹیٹ کانفرنس کل اقوام متحدہ میں ہوگی،جس میں دس ممالک فلسطینی کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے