اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںروس کے جنگی طیارے ہماری حدود میں 12 منٹ تک رہے: اسٹونیا...

روس کے جنگی طیارے ہماری حدود میں 12 منٹ تک رہے: اسٹونیا حکومت کا دعویٰ

اسٹونیا حکومت نے دعویٰ کیا ہےکہ روسی طیاروں نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسٹونیا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ  روس کے جنگی طیارے اسٹونیا کی حدود میں داخل ہوئے اور  12 بارہ منٹ تک اس کی حدود میں رہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع  نے اسٹونیا حکومت کے دعوے کی تردید کردی ہے۔

 روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ  ہمارے جنگی طیاروں نےاسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی، پرواز بین الاقوامی قوانین کے تحت بحیرہ بالٹک پرنیوٹرل مقام پرکی گئیں۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل  روس کے 20  ڈرون طیارے9  اور10  ستمبر کی درمیانی رات پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے ، پولینڈ اور اسٹونیا دونوں نیٹو کے رکن ملک ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے