بدھ, اپریل 30, 2025
ہومپاکستانبلوچستان میں امن کیلئے مجھ سے جو کچھ ہو سکامیں کرنے کیلئے...

بلوچستان میں امن کیلئے مجھ سے جو کچھ ہو سکامیں کرنے کیلئے تیار ہوں‘ نواز شریف

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد رؤف عطا ء نے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عطا اللہ لانگو بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی خصوصاً صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطاء نے نوازشریف سے کہا کہ آپ ملک کے سینئر ترین سیاستدان ہیں، آپ آگے بڑھ کر تمام قومی سیاسی رہنماؤں خصوصاً بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو ایک میز پر بٹھا کر صوبے کے مسائل کے حل کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کریں، بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے لئے صرف اور صرف سیاسی نقطہ نظر کے فروغ کی ضرورت ہے۔ نواز شریف نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں۔ نواز شریف نے کہا کہ صوبے میں امن کے لئے مجھ سے جو کچھ ہو سکا، میں کرنے کے لئے تیار ہوں،بلوچستان کے مسائل کا حل جمہوری فریم ورک کے اندر رہ کر ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں امن کے لئے جو کاوشیں کر رہی ہے میری مکمل سپورٹ وفاقی حکومت کے ساتھ ہے۔نواز شریف کا جلد صوبہ بلوچستان کا دورہ کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے