پیر, دسمبر 29, 2025
ہوماہم خبریںصدر آصف زرداری کی چنگدو میں لی شو لی سے ملاقات،سیاسی واقتصادی...

صدر آصف زرداری کی چنگدو میں لی شو لی سے ملاقات،سیاسی واقتصادی تعاون بڑھانے پراتفاق

صدر مملکت آصف علی زرداری کی چنگدو میں چین کے وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ اور پولیٹیکل بیورو کے رکن لی شو لی سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے صوبہ سچوان میں شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور دوسرے گولڈن پانڈا فورم کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد دی،لی شو لی نےصدر زرداری کو چین آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں صدر شی جن پنگ کی نیک تمناؤں سے آگاہ کیا۔

لی شو لی نےصدر پاکستان کے چائنا ڈے لی میں شائع ہونے والےمضمون کو سراہا اورکہا کہ آپ اور صدر شی جن پنگ نے پاک چین تعلقات کو نئی قیادت فراہم کی ہے،لی شو لی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین ہمیشہ مضبوط بھائی رہیں گے۔

انکاکہنا تھا کہ دنیا کو آج کتابوں کی خوشبو کی ضرورت ہےنہ کہ بارود کی بو۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاک چین دوستی آنے والے برسوں میں مزید مستحکم اور فروغ پائے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے