اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریں7 ستمبر: وزیراعظم کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین

7 ستمبر: وزیراعظم کا پاک فضائیہ کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے تمام بہادر سپوتوں کوخراج تحسین کیا ہے۔

یوم فضائیہ پر پیغام میں کہا کہ فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے فضائی جنگی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی۔

وزیرعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق بنیان مرصوص میں فیصلہ کن کردارادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کو چاروں شانے چت کرکے دنیا کو حیرت زدہ کر دیا۔ پاک فضائیہ کی ناقابل تسخیر کثیرالجہتی جنگی صلاحیتیں ان کی جدت کا ثبوت ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے ثابت کیا کہ دشمن کبھی جذبے کو شکست نہیں دے سکتا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے