اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںراولپنڈی: علیمہ خان کو پریس کانفرنس کے دوران انڈا ماردیا گیا، 2...

راولپنڈی: علیمہ خان کو پریس کانفرنس کے دوران انڈا ماردیا گیا، 2 خواتین زیرحراست

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران انڈا مار دیا گیا، پولیس نے انڈہ مارنے والی دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا۔

راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو انڈا مارنے کا واقعہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پیش آیا، واقعے کے بعد افراتفری پھیل گئی اور علیمہ خان میڈیا سے گفتگو ملتوی کرنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ گئیں۔

اس موقع پر موجود لوگوں نے انڈا مارنے والی خواتین کی گاڑی کے شیشے توڑ دیے جبکہ پولیس نے دونوں خواتین کو اڈیالہ چوکی منتقل کردیا، جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق اڈیالہ جیل میں ہر ہفتے علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی آمد کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں اور سڑک کا ایک ٹریک بند کردیا جاتا ہے جبکہ سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث اہل علاقہ بالخصوص خواتین کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پولیس کے مطابق ممکن ہے کہ علاقے کی خواتین نے آئے روز کی مشکلات سے دلبرداشتہ ہوکر بطور احتجاج یہ قدم اٹھایا ہے، خواتین سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے