کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے مرکرزی وایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رہئسانی نے چلاس میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر افسران و جوان اس حادثے میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے جو وطن عزیز کے تحفظ اور خدمت میں ہر دم پیش پیش رہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج کے سپاہی صرف زمین کے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے بھی محافظ ہیں ۔ یہ شہدا ہماری تاریخ کے روشن باب اور قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔
نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پوری قوم شدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلئ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

