بدھ, اکتوبر 8, 2025
ہوماہم خبریںوزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان...

وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، سعودی عرب جاکر بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ھکاری مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک-بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کے کردار پر تشکر کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے پہنچے، جہاں پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے پاک-بھارت کشیدگی میں مخلصانہ، برادرانہ اور موثر کردار پر سعودی عرب کی حکومت اور سفیر سے اظہار تشکر کیا۔

محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کے دوران کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہر موقع پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے جب کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب جاکر بھیک مانگنے والے مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے جب کہ بھکاری مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر دوست ملک ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے