پیر, دسمبر 29, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان: کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گاڑیوں میں ٹکر سے آگ لگ گئی،...

بلوچستان: کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گاڑیوں میں ٹکر سے آگ لگ گئی، حادثے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق

بلوچستان میں واقع کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گاڑیوں میں ٹکر ہونے کے سبب آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

لیویز کے حکام کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تیل بردار گاڑی اور ٹریلر کی آپس میں ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

لیویز کے حکام کے مطابق حادثے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

لیویز کے حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے