جمعہ, مارچ 6, 2026
ہوماہم خبریںاقوام متحدہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلیے امداد کا اعلان

اقوام متحدہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلیے امداد کا اعلان

اقوام متحدہ نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ابتدائی طور پر 6 لاکھ ڈالر امداد جاری کر دی ہے۔

نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امدادی کارروائیوں کی قیادت پاکستانی حکام کر رہے ہیں جبکہ اقوامِ متحدہ اور اس کے مقامی شراکت دار تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق، اقوامِ متحدہ کا ایک وفد بدھ کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے نقصانات کا جائزہ لے گا۔پاکستان میں رواں مون سون سیزن کا آغاز 26 جون کو ہوا، جس کے بعد سے شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ملک بھر میں تباہی مچا دی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 798 افراد جاں بحق جبکہ 1,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔سیلاب کے باعث 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی ضروریات کی اشیاء کی شدید قلت ہے۔

اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی امداد کے مطابق متاثرین کو فی الفور رہائش، طبی سہولیات، صاف پانی، نقد رقوم، تعلیمی معاونت اور خاص طور پر خواتین و بچیوں کے تحفظ کی اشد ضرورت ہے۔

محکمہ موسمیات پاکستان نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے