پیر, دسمبر 29, 2025
ہوماہم خبریںکراچی: ایم اے جناح روڈ کے قریب پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی،...

کراچی: ایم اے جناح روڈ کے قریب پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی، 27 افراد جھلس گئے

کراچی کے علاقے صدر میں ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 27 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ کے 5 فائر ٹینڈر، ایک اسنارکل اور ایک باؤزر روانہ کردیا گیا، جائے وقوع پر پولیس اور رینجرز کی نفری روانہ کردی گئی۔

دھماکے سے کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، کئی افراد عمارت کے شیشے لگنے سے زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق سول اسپتال میں زیر علاج 11 زخمیوں میں وسیم، نوید احمد، اختر شاہ، خوشی محمد، ریحان، شاہ میر، رحمان، جاوید، فاروق، محمد اقبال اور محمد رفیق شامل ہیں۔

جناح اسپتال میں داخل 16 زخمیوں میں وجے، فدا حسین، ارشد، عدنان، دین محمد، یکدیش کمار، ایوب، عابد، حنیف، سعید، محمد سلیم، کاشف، عمار، حماد، نزاکت اور عارف شامل ہیں۔

زخمیوں کی عمریں 17 سے 65 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

ابتدائی طور پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکا گودام میں موجود آتش گیر مواد کے باعث ہوا، تاہم حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک گودام میں لگنے والی آگ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ آگ پر جلد سے جلد قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہو۔

انہوں نے ریسکیو اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

مراد علی شاہ نے واقعے کی مکمل تفصیلات پر مبنی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے اور کہا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد اس کی وجوہات کا تعین کیا جائے اور غفلت یا کوتاہی سامنے آنے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے