اتوار, فروری 15, 2026
ہوماہم خبریںوفاقی کابینہ کا خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ...

وفاقی کابینہ کا خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان، مصیبت زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد قومی ذمہ ہے :وزیراعظم

خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا،جس میں بارش و سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنےکا اعلان کیا گیا،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وفاقی اداروں کو مزید متحرک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس سےگفتگو کرتے ہوئےکہا مصیبت میں کوئی وفاقی یا صوبائی حکومت نہیں،متاثرین کی مدد و بحالی یقینی بنانی ہے،مصیبت زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد ہماری قومی ذمہ داری ہے،یہ سیاست کا نہیں بلکہ خدمت اور لوگوں کے دکھوں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے۔

وزیراعظم نےمزیدکہا جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرین کو وزیراعظم پیکیج کے تحت امدادی رقوم دیں گے،امدادی اشیا کی تقسیم اور بحالی آپریشن کی نگرانی وفاقی وزیر امورکشمیر کریں گے،بجلی، پانی، سڑکوں ودیگر سہولیات کی بحالی کی نگرانی متعلقہ وفاقی وزراکریں گے،تمام متعلقہ وزرا خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان خودجائیں،متاثرین تک امداد پہنچانے کیلئے راستےکھولنا پہلی ترجیح رکھی جائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے