اتوار, دسمبر 28, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر مزید 15 روز...

بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر مزید 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی

بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر مزید 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، موٹرسائیکل چلاتے ہوئے چہرہ چھپانے پر بھی پابندی ہوگی۔

صوبے بھر میں ہر قسم کے اجتماعات، 5 سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی، پابندی کااطلاق 31اگست تک ہوگا۔

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر مزید 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کی ہے، جو 16 اگست سے 31 اگست تک نافذالعمل رہے گی۔

یاد رہے کہ حکومت بلوچستان نے یکم تا 15 اگست تک بھی صوبے میں کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

13 اگست کو حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں رات کے وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اب صوبے بھر کی شاہراہوں پر شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک عوامی ٹرانسپورٹ کو چلانے کی اجازت نہیں ہوگی، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کر دیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ منگل کو صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا تھا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے