اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت میں مدنی مسجد کی شہادت کے بعد علام ایکشن کمیٹی نے تعمیر نو کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علما ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مدنی مسجد کو ازسرِنو تعمیر کیا جائے گا اور آج مسجد ے مقام پر نماز جمعہ بھی ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری مدنی مسجد کے قمام پر پہنچی جب کہ خواتین پولیس کی بھی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیل بھی پولیس کے پاس موجود ہیں جب کہ احتجاج کے پیش نظر مرکزی شاہراہ کو بند بھی کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر مسجد کے مقام پر آنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ شروع کردی جب کہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا جا رہا ہے۔ مری روڈ پر بڑی تعداد میں مظاہرین موجود ہیں، جنہوں نے سڑک بلاک کردی ہے اور گاڑیوں کو روک دیا گیا ہے۔

