بدھ, اکتوبر 8, 2025
ہوماہم خبریںصدر مملکت نے فیلڈ مارشل کو ہلال جرأت، محسن نقوی کو نشان...

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کو ہلال جرأت، محسن نقوی کو نشان امتیاز سے نواز دیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہلال جرأت جبکہ وزیرداخلہ محسن نقوی کو نشان امتیاز سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں سول وعسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت نے فیلڈمارشل عاصم منیر کو ہلال جرأت سے نوازا جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

صدر مملکت نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیازعطا کیا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کو ہلال جرأت سے نوازاگیا۔

 صدرمملکت آصف زرداری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراطلاعات عطاتارڑ اور وزیردفاع خواجہ آصف کو بھی نشان امتیاز سے نوازا۔ وزیراعظم کے تشکیل دیئے گئے سفارتی وفد کے ارکان کو ہلال امتیازسے نوازا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو نشان امتیاز سے نوازا گیا، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے