کوئٹہ میں چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق 15 اگست کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند رہےگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قائدآباد،گوالمنڈی اور بروری میں موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہےکہ موبائل فون سروس 15 اگست کو صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک بند ہوگی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

