کراچی:
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔
ایف آئی اے بلوچستان زون کی مختلف کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان عبدالباری، ثناء اللہ اور اسد اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 27 لاکھ ایرانی ریال، 3050 افغانی برآمد ہوئے۔
ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے، ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔