جمعرات, اگست 7, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ کے 18سرکاری اسکولوں پر بااثر افراد کے قبضےکا انکشاف

کوئٹہ کے 18سرکاری اسکولوں پر بااثر افراد کے قبضےکا انکشاف

کوئٹہ کے 18 سرکاری  اسکولوں  پر  با اثر افراد کےقبضے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ اور  محکمہ تعلیم کے حکام نے شرکت کی

اجلاس میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈپٹی کمشنر  کو قبضہ شدہ اسکولوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کوئٹہ میں 18سرکاری اسکولوں پر بااثر افراد نے قبضے کیا ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے  تمام اسکولوں سے قبضہ ختم کرانے کی ہدایت  کردی۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے حکم دیا کہ  متعلقہ افسران کارروائی کرکے آئندہ ہفتے تک رپورٹ پیش کریں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے