اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر آواز اٹھائی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسی چیز سے اس بات کا جواز نہیں دیا جا سکتا کہ پوری آبادی کو اندھا دھند قتل کیا جائے یا انہیں بھوکا مار دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اخبار نے غزہ کی صورتحال کو 21 ویں صدی میں قحط کی سب سے سنگین مثال قرار دیا ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ لوگ اس لیے بھوکے نہیں مر رہے کہ خوراک دستیاب نہیں، لوگ بھوکے مررہے ہیں کیونکہ انہیں خوراک تک رسائی سے محروم رکھا جارہا ہے۔