بدھ, اگست 6, 2025
ہوماہم خبریںمیری تربیت نہیں انہیں جواب دوں: اعظم نذیر کا محمود اچکزئی کو...

میری تربیت نہیں انہیں جواب دوں: اعظم نذیر کا محمود اچکزئی کو ایوان میں جواب

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے محمود اچکزئی کی تنقید پر ردعمل میں کہا کہ وہ بڑے ہیں اور میری تربیت نہیں کہ انہیں جواب دوں۔ 

قومی اسمبلی اجلاس میں محمود اچکزئی نے اسپیکر کو مخاطب کرکے کہا کہ  آپ نے کہا کہ ایک ممبر نے آئین کی پاسداری نہیں کی، آپ ایوان کے کسٹوڈین کی حیثیت کھو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  آپ کے ممبران کو یہاں سے کھینچ کر نکالا گیا، آپ کو اسٹینڈ لینا چاہیے تھا کہ ممبران کی درگت کیوں بنائی گئی، اگر آپ کسٹوڈین رہنا چاہتے ہیں تو آپ اس پر بحث کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہے، آپ سب کو اکٹھے بیٹھنا پڑے گا، بات کرنا پڑے گی، ایک نئی سیاست کا آغاز کریں جس میں فیصلے یہ ایوان کرے۔

محمود اچکزئی کی تقریر پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ  پونے 4 سال کے پروڈکشن آرڈر کا رکارڈ نکال لیں،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ 

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے میرے بارے میں بہت سخت باتیں کی ہیں لیکن میری تربیت نہیں کہ ان کی بات کاجواب دوں۔

انہوں نے کہا کہ 2 مئی کی شام کی بات ہےہمارا پی ٹی آئی سے پورے ملک میں اکٹھے الیکشن پر اتفاق ہو گیا تھا، پھر عمران خان کا فون آیا اور شاہ محمود نے کہا کہ کوئی حوصلہ افزا خبر نہیں۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم میں پارلیمنٹ کو مضبوط کیا گیا، اس ترمیم میں بارز کو تسلیم اور مضبوط کیا گیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے