اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںکراچی: ڈیفنس میں فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق،...

کراچی: ڈیفنس میں فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق، بیٹے سمیت 2 افراد زخمی

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں مسجد کے باہر فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق اور ان کے بیٹے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام خیابان راحت میں نماز پڑھ کر مسجد سے نکلے تھے کہ گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خواجہ شمس السلام اور ان کے بیٹے سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے، جنہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں خواجہ شمس الاسلام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، انہیں 3 گولیاں لگی تھیں، مرحوم نماز جمعہ کے بعد نماز جنازہ میں شرکت کرکے مسجد سے باہر نکل رہے تھے کہ ملزم نے فائرنگ کردی۔

واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیاہے، ایس ایس پی جنوبی کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق شمس الاسلام پر گزشتہ سال بھی حملہ ہوا تھا، جس میں ان کے کاندھے پر گولی لگی تھی۔

پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام متعدد ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کر رہے تھے، وہ سول اور کرمنل کیسز کے معروف وکیل تھے، وہ زمینی تنازعات کے ماہر وکیل جانے جاتے تھے، ان کے خلاف ڈیفنس کے علاقے میں پولیس سےجھگڑے پر ایف آئی آر بھی درج ہوئی تھی۔

دریں اثنا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں فیس ماسک لگائے مسلح شخص کو مسجد کے احاطے میں سینئر وکیل پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع کے اطراف سے 3 سی سی ٹی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں جن میں ملزم کا چہرہ واضح ہے جس کی مدد سے اس کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے جبکہ دوسرا ملزم فائرنگ کرنے والے شخص کو بیک اپ فراہم کررہا تھا۔

دریں اثنا، وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ڈیفنس میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی سے ابتدائی کاروائی کی رپورٹ طلب کرلی ہے ، وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے