گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی وادی تانگیر میں غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے ایک شخص اور خاتون کو قتل کر دیا گیا جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تھانہ جگلوٹ میں درج ایف آئی آر مقتول جاوید اقبال کے والد نے درج کرائی ہے، ایف آئی آر کے مطابق جاوید قبال اپنی اہلیہ کے ساتھ تانگیر نالے میں کپڑے دھونے گیا تھا کہ اسی اثنا میں ملزمان دار خان اور افسر خان جو سگے بھائی ہیں، نے مبینہ طور پر جاوید اقبال کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے مدعی کا بیٹا جاوید اقبال جاں بحق ہوگیا۔
ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ جاوید اقبال کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے بعد اپنے گھر میں جا کر ملزم افسر خان نے اپنی اہلیہ کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک مرد اور دو خواتین بھی شدید زخمی ہوئیں۔
پولیس نے قتل اور اقدام قتل کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، یاد رہے کہ مقتول جاوید اقبال علاقے کی ممتاز سیاسی شخصیت تھے۔
جاوید اقبال کے پر اسکردو میں بعض سیاسی رہنماؤں نے احتجاج کا اعلان کیا ہے ، یاد رہے ایک ہفتہ قبل بھی علاقے میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کو قتل کر دیا گیا تھا ۔