اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںعمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے  اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نےکہا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے۔

خیال رہےکہ گزشتہ کچھ دنوں سے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ  عمران خان کے دونوں بیٹے  قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں گے اور عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کی قیادت کریں گے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما بھی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آرہے ہیں۔

تاہم اب بانی پی ٹی آئی نے اپنے دونوں بیٹوں کو  پاکستان آنے سے  روک  دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے