اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاری مکمل کرلی ہے۔5 اگست کو پرامن احتجاج ہوگا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں عمرایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ کے ساتھ جیل میں برا سلوک کیا جارہا ہے، ملک میں اس وقت مہنگائی شرح عروج پر ہے۔ 5 اگست کو پرامن احتجاج ہوگا۔
عمرایوب نے کہا کہ مہنگائی کی شرح عروج پرہے،1500 کا بل 15 ہزار تک پہنچ گیا، چینی کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے، اسمبلی میں حکومت پرمیری تنقید کوحذف کیا جارہاہے۔