اتوار, اگست 3, 2025
ہوماہم خبریںڈیجیٹل ادائیگیوں میں بنیادی مقصد عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولیات...

ڈیجیٹل ادائیگیوں میں بنیادی مقصد عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولیات فراہم کرنا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولیات فراہم کرنا ہے، حکومت پالیسی اقدامات سے رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے  شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پلان کی بنیادی اساس عوام کو بغیر اضافی اخراجات کے سہولت بہم پہنچانا ہے، حکومت پالیسی اقدامات سے رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پلان پر مؤثر اور جامع عملدرآمد کیلئے صوبائی حکومتوں سے بامعنی مشاورت کی جائے، کیش لیس اکانومی کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتیں وفاق سے بھرپور تعاون کریں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کو اس پلان کا مستقل حصہ بنایا جائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے