کراچی:
سندھ رینجرز اور پولیس کی جانب سے بن قاسم کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بن قاسم تھانے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، آپریشن علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے شرپسند ملزم عطاء اللہ شر کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لایا گیا۔
آپریشن کے نتیجے میں علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان زاہد علی مگسی اور عبدالغفور کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان 27 اپریل اور 22 جون 2025 کو دوران احتجاج سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان 27اپریل اور 22 جون 2025 کو احتجاج کے دوران کاٹھور لنک روڈ پرپولیس کی گاڑی کو آگ لگانے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے مزید 6ساتھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔
گرفتار ملزمان کو مع برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔