[REQ_ERR: OPERATION_TIMEDOUT] [KTrafficClient] Something is wrong. Enable debug mode to see the reason. نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری – Daily Ahem Khabar

نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری توشہ خانہ کیس میں جاری کیے گئے جبکہ احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی کیس سماعت کیلئے ایک بار پھر طلب کرلیا۔توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) پراسیکیوٹر مظفر عباسی نے عدالت سے

سابق صدر آصف زرداری کو بھی کم از کم ایک بار عدالت میں ضرور آنا چاہئے۔ ریمارکس

نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی۔قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ گزشتہ برس نومبر سے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف ملک سے باہر رہ رہے ہیں ، اس لیے برطانوی نیوز چینلز، سوشل میڈیا اور اخبارات پر ان کے خلاف فیصلہ شائع ہونا چاہئے۔کورونا وائرس کے پیشِ نظر سابق صدر آصف زرداری نے عدالت میں حاضری سے استثناء کی درخواست دی تھی  جو منظور کر لی گئی، تاہم عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو حاضر ہونا چاہئے۔ریمارکس کے دوران عدالت نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کو بھی کم از کم ایک بار عدالت میں ضرور آنا چاہئے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔

1 Comment

  • Daily Ahem Khabar , June 11, 2020 @ 9:38 am

    […] نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *