ہفتہ, اگست 2, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںفلسطین کو تسلیم کرنیکا فرانس کا فیصلہ خوش آئند ہے، سعودی عرب

فلسطین کو تسلیم کرنیکا فرانس کا فیصلہ خوش آئند ہے، سعودی عرب

فرانس کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر سعودی عرب کا بھی بیان سامنے آگیا۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فرانس کا اعلان خوش آئند ہے، عالمی قوانین اور قرار دادوں پر عملدرآمد کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے باضابطہ اعلان ستمبر مین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کرنے کا عندیہ دیدیا۔

  ایکس پر اپنے پیغام میں میکرون نے کہا کہ غزہ جنگ فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے تاکہ عام شہریوں کو ریسکیو کیا جاسکے، امن یقیناً ممکن ہے، ہمیں فوری طور پر سیزفائر، یرغمالیوں کی رہائی اور بڑے پیمانے پر امداد کی فراہمی شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فرانسیسی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب فرانسیسی صدر میکرون کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے، فرانس کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین اور قرار دادوں پر عملدرآمد کی کوششوں کو سراہتے ہیں، آزاد فلسطینی ریاست 1967ء سے پہلے والی سرحدوں پر مشتمل ہونی چاہئے، تمام وہ ممالک جو ابھی تک فلسطین کو تسلیم نہیں کرتے، وہ بھی یہ مثبت قدم اٹھائیں۔

دوسری جانب امریکا نے فرانس کا فیصلہ مسترد کردیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیا نے کہا کہ امریکا جنرل اسمبلی میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا صدر میکرون کا منصوبہ مسترد کرتا ہے، میکرون کا غیر ذمہ داران فیصلہ حماس کو فائدہ پہنچائے گا، یہ 7 اکتوبر کے متاثرین کے منہ پر طمانچہ ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے