تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحد پر جھڑپیں جاری،ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق گولہ باری اور فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی،مرنے والوں میں 15 تھائی فوجی اور ایک کمبوڈیا کا اہلکارشامل ہے۔
ایک لاکھ 20 ہزار افراد سرحدی علاقوں سے نقل مکانی کر گئے،قائم مقام تھائی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔