پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںسپریم کورٹ نے خواتین کے بانجھ پن پر مہر یا نان و...

سپریم کورٹ نے خواتین کے بانجھ پن پر مہر یا نان و نفقہ سے انکار غیر قانونی قرار دیدیا خواتین کے حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خواتین کے بانجھ پن پر مہر یا نان و نفقہ سے انکار کو غیر قانونی قرار دیدیا۔

چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے نان و نفقہ کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے شوہر کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا اور درخواست گزار صالح محمد پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ شوہر نے بیوی پر بانجھ پن اور عورت نہ ہونے کا الزام لگایا تھا، تاہم بانجھ پن حق مہر یا نان و نفقہ روکنے کی وجہ نہیں، خواتین پر ذاتی حملے عدالت میں برداشت نہیں ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ شوہر نے بیوی کو والدین کےگھر چھوڑ کر دوسری شادی کر لی، پہلی بیوی کے حق مہر اور نان و نفقہ سے انکار کیا، عورت کی عزت نفس ہر حال میں محفوظ ہونی چاہیے۔

عدالتی فیصلے میں لکھا ہے کہ خواتین کی تضحیک معاشرتی تعصب کو فروغ دیتی ہے، بیوی کی میڈیکل رپورٹس نے شوہر کے تمام الزامات رد کیے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمہ داری ہے، 10 سال تک خاتون کو اذیت اور تضحیک کا نشانہ بنایا گیا۔

عدالت عظمیٰ نے جھوٹے الزامات لگانے اور وقت ضائع کرنے پر ماتحت عدالتوں کے فیصلے برقرار رکھے اور درخواست گزار شوہر پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے اس کی درخواست مسترد کردی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے