پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںامریکا پاکستان کا سب سے بڑا شراکت دار ہے، تجارتی تعلقات کو...

امریکا پاکستان کا سب سے بڑا شراکت دار ہے، تجارتی تعلقات کو نئی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، ہم دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔

امریکی حکام سے ملاقات پر بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی سیکرٹری تجارت کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی، امریکی حکام کے ساتھ تجارت، کان کنی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں سرمایہ کاری پربات ہوئی۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کچھ امور پربات چیت ہوناباقی ہے، امید ہے تجارتی مذاکرات تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، بہت جلد پاکستان امریکا کی قیادت اس کا اعلان کرے گی، پاکستان اور امریکا تعلقات کو نئی سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے