جامعہ کراچی کے پروفیسر آفاق صدیقی سے بدسلوکی کرنے والے رینجرز اہلکار کو معطل کرکے کارروائی کے احکامات دے دیے گئے۔
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کے سیکٹر کمانڈر نے پروفیسر آفاق سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے معذرت بھی کی۔
اعلامیے کے مطابق رینجرز کے اعلیٰ عہدے داروں نے واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
واضح رہےکہ یہ واقعہ جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میں رینجرز اہلکار کی جانب سے کچرے میں آگ لگانے پرپیش آیا تھا، رینجرز اہلکار نے افسر کے جانوروں کو مچھروں سے بچانے کے لیےکچرے میں آگ لگائی جس پر پڑوسی پروفیسر آفاق احمد نے اہلکارکو کچرا جلانے سے روکا تھا۔
انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ کچرے میں آگ لگانے سے منع کرنے پر رینجرز افسر کےگارڈ نے پروفیسرکو تھپڑ مارے جس سے پروفیسرکا چشمہ ٹوٹ گیا اور آنکھ میں زخم بھی آیا