پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات

بیجنگ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی۔ 

اسحاق ڈار نے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ایس سی او وزرائے خارجہ کے ہمراہ چینی صدر سے ملاقات کی جس دوران صدر شی جن پنگ نے ایس سی او کے تحت علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ 

اس کے علاوہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی کرغزستان کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران  دوطرفہ تعلقات کے تسلسل اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانےکاعزم کیا گیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کی سائیڈ لائن پر اسحاق ڈار کی ایس سی او کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ 

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ سے تیانجن پہنچ گئے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے