پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںاسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، پالیسی قائداعظم کے نظریات...

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے: رضوان سعید شیخ

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے واضح کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، اور اس حوالے سے پاکستان کی پالیسی بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔

امریکی شہر ڈیلاس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات بہتری کی راہ پر گامزن ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔

رضوان سعید نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کرنسی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مواقع فراہم کر سکتا ہے کیونکہ ملک کے پاس وافر مقدار میں بجلی دستیاب ہے، جو اس شعبے میں ترقی کے لیے اہم عنصر ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنی خارجہ پالیسی اصولوں پر استوار رکھے ہوئے ہے، اور اسرائیل سے متعلق پالیسی کسی بیرونی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ اپنی تاریخی، نظریاتی اور اخلاقی بنیادوں پر مرتب کی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے