پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںعمران خان کے بیٹوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی، گورنر خیبرپختونخوا

عمران خان کے بیٹوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر آئین اور قانون کو نہیں مانیں گے تو گرفتاری سمیت تمام قانونی کارروائی ہوگی، تحریک چلانا سب کا جمہوری حق ہے لیکن احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں ہونا چاہئے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں نے پاکستان میں خلاف قانون کام کیا تو کارروائی ہوگی، آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی تو گرفتاری ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قانون کے دائرے میں تحریک چلانا ہر ایک کا جمہوری حق ہے، احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں ہونا چاہئے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے