پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںغزہ میں مئی سے اب تک خوراک کے متلاشی 798 فلسطینی شہید...

غزہ میں مئی سے اب تک خوراک کے متلاشی 798 فلسطینی شہید ہوچکے، اقوام متحدہ کا انکشاف

اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں مئی سے اب تک خوراک کے متلاشی 798 فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے انکشاف کیا ہے کہ مئی کے اختتام سے اب تک غزہ میں خوراک حاصل کرنے کی کوشش کے دوران کم از کم 798 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ان میں سے بیشتر کو اسرائیلی افواج نے امدادی مراکز کے قریب یا امدادی قافلوں کے راستوں میں نشانہ بنایا۔

او ایچ سی ایچ آر کی ترجمان روینا شمدا سانی نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ ’7 جولائی تک ہمارے پاس 798 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 615 افراد غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے مقامات کے آس پاس شہید ہوئے جبکہ 183 افراد غالباً امدادی قافلوں کے راستے میں نشانہ بنے-

ادھر الجزیرہ عربی سے بات کرتے ہوئے ایک طبی ذریعے نے بتایا کہ رفح شہر کے شمال مغرب میں ایک امدادی مرکز کے قریب کم از کم 10 فلسطینی گولیاں لگنے سے شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوئے۔

اسی دوران ناصر اسپتال کے ایک ذریعے نے بتایا کہ خان یونس شہر کے شمال مغرب میں السطر کے علاقے پر اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں مزید 2 افراد شہید ہوئے۔

دوسری جانب، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں مشرقی ایشیا کے وزرائے خارجہ کی 15ویں سربراہی کانفرنس میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملائیشین وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری سرکاری بیان کے مطابق ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے بلاک کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ جدید تاریخ کا سب سے طویل تنازع، جو فلسطینی علاقوں پر غیرمنصفانہ اور غیرقانونی قبضے میں جڑا ہوا ہے، اب ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو گزشتہ 80 برسوں سے حاصل استثنیٰ نے اسے اس قدر بے خوف کر دیا ہے کہ وہ کھلے عام نسل کشی کر رہا ہے، جس میں نوزائیدہ اور کمسن بچوں کو بھوکا مارنے جیسے ہتھکنڈے بھی شامل ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے