واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بہترین امیدوار قرار دے دیا۔آئیوا میں امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے 5 ممالک کو جنگ میں جانے سے روکا، ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ کانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ 30سال سے چل رہی تھی، جس میں 60 لاکھ افرادہلاک ہوچکے، ہم نے کانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ رکوائی۔ٹرمپ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیکن ایک اسکول کے پروفیسر کو امن کا نوبیل انعام دے دیا جائے گا جسے آپ جانتے بھی نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔
امریکا کے پاس دنیا کی مضبوط ترین فوج اور بہترین آلات ہیں، دنیا نے دیکھا امریکی طیاروں نے 37گھنٹے بغیر رکے سفر کیا۔ہم نے ا یران میں بہترین کام کیا،اورہرہدف کوکامیابی سینشانہ بنایا،اب ایران امریکا سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔،ہمارے پاس سب سے بہترین شیلڈ ہوگی،گولڈن ڈوم میزائل شیلڈ ملک کو ایران کی جوابی کارروائیوں سے محفوظ رکھے گا۔امریکی صدرکا ایک بار پھرپاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا پاک بھارت جنگ نہ رکواتا تو جوہری تصادم کا خطرہ تھا،دونوں ممالک سے کہا جنگ نہ روکی تو تجارت نہیں کرونگا،بھارت اورپاکستان کے درمیان جنگ رکوانے کی بڑی اورالگ وجہ تھی۔ جبکہ امریکی صدر نے بل کے ذریعے سرحد سے غیر قانونی داخلہ مکمل بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیپورٹیشن پلان شروع کردیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج امریکا کی اسٹاک مارکیٹ بہترین جار ہی ہے، میرے پچھلے دور میں معیشت بہترین تھی، اب مزید ہوگی۔
ہم امریکا کو دوبارہ مضبوط، محفوظ اور عظیم ترین بنائیں گے۔واضح رہے کہ ریپبلکن رکن کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو اسرائیل، ایران جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے اگلی صدارتی مدت کیلئے قانون میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہامیں مزید چارسال کیلئے امریکا کا صدربنوں گا،ہماری حکومت کو165دن ہوگئے،امریکابہت کامیاب ہورہاہے،ایسا کامیاب امریکا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔،لوگوں نے کہا کہ میں جارج واشنگٹن اورابراہم لنکن سے بھی بہترصدر ہوں گا۔انہوں نے مزیدکہاقاتلوں، منشیات فروشوں کوہم یہاں سے نکال رہے ہیں،غیرقانونی زرعی مزدوروں کی ملک بدری پر فیصلہ کسان کریں گے۔ دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ کئی ممالک ابراہم معاہدے کا حصہ بننے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری خطرے کے اعتبار سے ختم کردیا گیا ہے، روسی صدر سے ہونی والی گفتگو سے سخت مایوسی ہوئی، نہیں لگتا کہ صدر پیوٹن جنگ روکنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 ممالک کو ٹیرف کے نفاذ کے خطوط آج ارسال ہونگے، 10 سے 70 فیصد تک ٹیرف عائد ہوگا، تجارتی شراکت داروں کو مناسب رعایت دی جائے گی۔