پیر, اگست 4, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںغزہ میں صیہونی طیاروں کی جنوبی اورشمالی علاقوں پر بمباری، مزید 116...

غزہ میں صیہونی طیاروں کی جنوبی اورشمالی علاقوں پر بمباری، مزید 116 فلسطینی شہید،درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں


غزہ،قاہرہ،صنعا : صیہونی طیاروں نے غزہمیں جنوبی اور شمالی علاقوں پر تازہ بمباری کردی،جس کے نتیجے میں مزید 116 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق بمباریکے نتیجے میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں،اسرائیلی طیاروں نے کیفے،اسکول،اسپتال اور کیمپوں پر بمباری کی،جس میں بے گھر افراد کی بڑی تعداد نشانہ بنی۔ایک طرف اسرائیلی حملے جاری ہیں تو دوسری طرف جنگ بندی کی کوشش ہورہی ہیں ۔
مصری وزیر خارجہ اور قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ مصری وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے اور فلسطین میں خونریزی روکنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب یمنی حوثیوں نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل داغ دیئے میزائلوں حملوں کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔عرب میڈیا کے مطابق ترجمان یمنی حوثی کا کہنا ہے کہ ہم غزہ کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے، اگر اسرائیل نے یمن پر حملہ کیا تو اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ادھر اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ یمن کے ساتھ وہی سلوک کرینگے جو تہران کے ساتھ کیا، تہران پر وار کرنے کے بعد ہم یمنی حوثیوں کو نشانہ بنائیں گے، جو کوئی اسرائیل کے خلاف ہاتھ اٹھائے گا،اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے