بدھ, جون 25, 2025
ہوماخبار کوئٹہمستونگ شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، بجلی کے دورانیہ...

مستونگ شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، بجلی کے دورانیہ میں کمی کرنے اور زمینداروں کو تاحال سولرسسٹم کی عدم فراہمی ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے،سردار نوراحمد بنگلزئی


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار نوراحمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ مستونگ شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، بجلی کے دورانیہ میں کمی کرنے اور زمینداروں کو تاحال سولرسسٹم کی عدم فراہمی ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے اور مستونگ کے عوام کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے مستونگ میرا حلقہ انتخاب میرا گھر ہے اور مستونگ کے تمام لوگ میرے اپنے ہیں اور اپنے عوام کو کیسکو کے ظلم پر نہیں چھوڑوں گا بہت جلد وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کرونگااور مستونگ کے بجلی کے مسائل حل کیئے جائیں گے۔
یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردار نوراحمد بنگلزئی نے کہا کہ اس سخت گرمی کے موسم میں مستونگ میں شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی دورانیہ کم کرنا مستونگ کے عوام کے ساتھ ظلم ناانصافی اور زیادتی ہے جبکہ مستونگ کے زمینداروں کو سولرسسٹم کی منتقلی کیلئے فنڈز کی فراہمی میں تاخیر برداشت نہیں کرینگے بجلی کی بندش اور سولرسسٹم کی عدم فراہمی سے زمینداروں کے کروڑوں روپے کے باغات خشک ہورہے ہیں
جس سے نہ صرف زمینداروں کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ ملک کو بھی نقصان ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ بہت جلد وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کرینگے ملاقات میں سٹی فیڈرز پر کیسکو پی ٹی ڈی سے حکام کی جانب سے ظالمانہ رویہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ اور سٹی کی بجلی کا دورانیہ زیادہ کروائیںگے اور زمینداروں کے بقایا سولرسسٹم کے فنڈز جلد ریلیزکروائے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہماری آواز نہیں سنی گئی اور اس اہم عوامی مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو ہم مستونگ کے عوام کے ساتھ مل کر قوی شاہراہ کو بلاک کرینگے اور سخت احتجاج کیاجائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے