اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو معلوم نہیں کہ اس کو حکومتی بنچز پر بیٹھنا ہے یا اپوزیشن میں۔عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے 8 جولائی 2024 کو سندھ کی عوام کا گلا کاٹا اور چولستان کینال کی اجازت دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا امپورٹ بل بڑھے گا تو روپے کی قدر کم ہوگی، اثر سود کی ادائیگی پر ہوگا، آپ کا خسارہ مزید بڑھے گا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پہلے اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا اور اب امریکا نے ایران پر حملہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل کا ذخیرہ 14 دن کا ہے جس دن اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا میں نے اسی دن کہا تھا تیل کے ذخائر چیک کر لیں۔