بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کی پرامن صورتحال کو کسی بھی صورت میں خراب نہیں ہونے...

بلوچستان کی پرامن صورتحال کو کسی بھی صورت میں خراب نہیں ہونے دینگے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ:گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خضدار میں اسکول وین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا سفاکیت قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں گورنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی پرامن صورتحال کو کسی بھی صورت میں خراب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کے اس حملے میں ملوث عناصر کی جلد از جلد گرفتاری اور نہتے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔ گورنر نے بلوچستان کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کیلئے حکومت اور عوام کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے