بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںخضدار اے پی ایس اسکول بس پر خودکش حملہ، 4 بچوں سمیت...

خضدار اے پی ایس اسکول بس پر خودکش حملہ، 4 بچوں سمیت 5 افراد شہید، 38 زخمی ہسپتال منتقل کردیا

خضدار:آرمی پبلک اسکول کی بس پر خودکش حملے میں چار بچوں سمیت پانچ افراد شہید اور 38 بچے زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول بس مختلف مقامات سے بچوں کو سوار کر کے اسکول لے جا رہی تھی کہ شہر کے قریب خودکش بمبار نے بس کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیے ہیں
، جبکہ پولیس اور فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق خضدار کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اور شدید زخمیوں کو کوئٹہ یا کراچی منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے بس کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے جانی نقصان ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جلد میڈیا اور عوام سے شیئر کی جائیں گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے