منگل, جون 24, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںآنیوالا بجٹ تاجروں کو اعتماد میں لیکر بنایا جائے کاشف حیدری

آنیوالا بجٹ تاجروں کو اعتماد میں لیکر بنایا جائے کاشف حیدری

کوئٹہ: مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ سال کے بجٹ میں ٹیکسز میں اضافے کی بجائے چھوٹے تاجروں کو ریلیف دینے کے لئے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ چھوٹے تاجروں، دکانداروں کے لئے مزید معاشی مسائل پیدا نہ ہوں اگر حکومت نے تاجروں کی آواز نہیں سنی اور مطالبات پر عملدرآمد نہیں کیاگیا تو ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گییہ بات انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر صوبائی کمیٹی کے رکن الیاس حسین، عزت اللہ کاظمی، سلیمان علی، انجینئر اصغر حیدری و ودیگر بھی موجود تھے، کاشف حیدری نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہم نے ہمیشہ دیانتداری اور سنجیدگی سے کردار ادا کیا اور آج بھی تمام تاجر برادری کے لئے ہمارے درواز ے کھلے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ یہی سنتے آئے ہیں کہ حکومت کیجانب سے تاجر اور عوام دوست بجٹ لایا جارہا ہیں لیکن آیا کبھی نہیں،سیل ٹیکسز اور شرح سود کو فوری طور پر کم سطح پر لایا جائے بجلی کے بلوں میں سترہ کالمز صرف ٹیکسز کے کیوں ہیں،ہمیں آئی آیم ایف کا نہیں وفاق پاکستان کا بجٹ چاہئے بجٹ کی تیاری میں کبھی تاجروں کو بھی شامل کیا گیا؟ آنیوالے بجٹ میں تاجروں کو اعتماد میں لیکر بجٹ بنایا جائے اور تاجرو ں سمیت عام عوام کو بھی ریلیف دیا جائے تاکہ تاجر اور عوام دونوں کو ریلیف مل سکیں انہوں نے کہاکہ تاجر دوست، عوام دوست بجٹ یہ سب نعرے ہیں اور کچھ نہیں ہے،دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اس بار بجٹ میں کچھ ریلیف بھی دے گی یا وہی روایتی اعدادو شمار ہی ہونگے انہوں نے کہاکہ وفاقی ہو یا صوبائی بجٹ حکومت کو چاہئے کہ وہ تاجرو ں کو اعتماد میں لیکر بجٹ بنایا جائے اور تاجرو ں کو ریلیف فراہم کی جائے اگر آنیوالی بجٹ میں تاجروں کو ریلیف نہیں دیاگیا تو مجبور ہو کر احتجاجی راستہ اپنائیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے